رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری حجت الاسلام شیخ نعیم قاسم نے ایک پروگرام میں تقریر کرتے ہوئے لبنان کے الیکشن میں حزب اللہ کی کامیابی کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ موجودہ الیکشن میں ناکامی کی امید کے باوجود اس کا نتیجہ ناقابل توصیف رہا ۔
شیخ نعیم قاسم نے قومی حکومت کے تشکیل کو ضروری جانا اور کہا: قومی یکجہتی حکومت ایسی حکومت ہے جس میں ملک اور عوام کی ترقی مورد نظر ہے نیز حساس شرائط میں مشکلات سے گزرنے میں مددگار ہے ۔
انہوں نے بعلبک و هرمل کی مشکلات کی جانب اشارہ کیا اور کہا: لبنان کی امنیت کی تامین ، حکومت خصوصا سیکوریٹی اداروں کے دوش پر ہے اگر چہ حکومت کا ساتھ دینا عوام کی بھی ذمہ داری ہے ۔
حزب الله لبنان کے نائب جنرل سکریٹری نے مزید کہا: ہم نے بارہا و بارہا اعلان کیا ہے کہ حزب اللہ ، سیکوریٹی مراکز کی مدد کرنے کو تیار ہے مگر امنیت کی برقراری خود سیکوریٹی اداروں کا وظیفہ ہے ، اگر چہ ملک میں اقتصادی مسائل و مشکلات موجود ہیں مگر ان مشکلات کو لاعلاج بتانا دشمنوں کے منھ کے الفاظ ہیں ۔
انہوں نے مزید کہا: امریکا اور مغرب، علاقہ کے مسائل و مشکلات کو حل کرنا نہیں چاہتے ، بلکہ وہ علاقہ کا بحران بڑھانا چاہتے ہیں مگر ماضی کی طرح اس بار بھی منھ کی کھائیں گے ۔/۹۸۸/ ن ۹۷۸